دوران میچ ہاشم آملہ کی ایسی حرکت کہ مسلمانوں کاسر فخر سے بلند کردیا ، جان کر آپ بھی داد دینگے
بنگلور(نمائندہ خصوصی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب اگرچہ رائل چیلنجرز بنگلور سے اپنا میچ ہار گئی مگر کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ہاشم آملہ اور مارٹن گپٹل اننگز کے آغاز کیلئے میدان میں آئے۔ پہلے ہی اوور میں انکت چوہدری نے ہاشم آملہ کو گیند کروائی جو آف سٹمپ سے باہر تھی، ہاشم آملہ نے بال کٹ کرنے کی کوشش کی مگر وہ ان کے بلے کے ساتھ چھو کر سیدھی کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔وکٹ کیپر کیدر جادیو نے گیند پکڑی مگر آؤٹ کیلئے اپیل نہ کی حتیٰ کہ بنگلور کی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی نے کیچ آؤٹ کی اپیل نہ کی تاہم ہاشم آملہ ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے خود ہی پویلین کی جانب چل پڑے ، جب باؤلر نے انہیں پویلین کی جانب چلتا دیکھا تو وہ ایمپائر کی طرف مڑے اور اپیل کر دی۔اس اپیل پر ایمپائر نے بھی محض ’خانہ پوری‘ کیلئے اپنی انگلی بلند کر دی لیکن تب تک ہاشم آملہ پہلے ہی کروڑوں دل جیت چکے تھے۔

