صرف مودی مسئلہ کشمیر حل کر سکتے ہیں : محبوبہ مفتی
سری نگر (نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کو مذاکراتی عمل میں تعطل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ کشمیر حل کر سکتا ہے یا کشمیر کو موجودہ صورت حال سے باہر نکال سکتا ہے تو نریندر مودی کے علاوہ کوئی اور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بھارت کے عوام کی حمایت اور مکمل سپورٹ حاصل ہے۔اور اسی عوامی تعاون کی بنا پر اگر وزیر اعظم کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ لیتے ہیں تو انہیں عوام کا مکمل سپورٹ بھی ملے گا وزیر اعلی نے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور موجودہ وزیر اعظم مودی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ من موہن سنگھ جی خواہش کے باوجود پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے پہلے وزیر اعظم بھی پاکستان جانا چاہتے تھے لیکن فیصلہ کر کے ہمت نہ کر سکے لیکن موجودہ وزیر اعظم لاہور گئے یہ ان کی طاقت کی ایک نشانی ہے ۔

