لاہور: (نمائندہ خصوصی) ہمارے حلق میں آواز پیدا کرنے والے آلے کا حصہ تیزی سے تھرتھراتا رہتا ہے۔ وہ ارتعاش ہوا میں منتقل ہو کر مالیکیولز کو آپس میں ٹکرانے کا باعث بنتا ہے۔ یوں صوتی تواناتی ایک سے دوسرے مالیکیول تک آگے بڑھتی ہوئی ہمارے کانوں تک پہنچتی ہے۔ آواز صرف ہوا کے مالیکیولز کے ذریعے ہی سفر نہیں کرتی، یہ دیگر گیسوں، مائعات اور حتیٰ کہ ٹھوس اشیاء کے مالیکیولز کو بھی وسیلہ بنا سکتی ہے۔ لیکن خلا بالکل بے آواز ہے۔ وہاں سے ارتعاش دینے کے لیے کوئی مالیکیولز موجود نہیں ہیں۔
آواز کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے؟
آواز لہروں کی صورت میں آگے بڑھتی ہے۔ لہر کی شکل پیدا کی گئی آواز کا تعین کرتی ہے۔ آواز کی پچ کا دارومدار صوتی لہروں کی فریکوئنسی پر ہے۔ فریکوئنسی کا مطلب ہے کہ آواز ایک سیکنڈ میں کتنی لہریں یا ارتعاشات پیدا کرتی ہے۔ اسے ہرٹز میں ناپا جاتا ہے۔ آواز کی بلندی کا دارومدار لہروں کی اونچائی پر ہوتا ہے۔
سونار کیا ہے؟
سونارنامی آلہ الٹرا ساؤنڈ لہروں کی مدد سے معلوم کرتا ہے کہ کوئی چیز کتنی دور اور کیسی ہے۔ آوازیں نشر ہوتی اور چیز سے ٹکرا کر واپس آتی ہیں۔ لہروں کی روانگی اور واپسی کے وقت کا فرق چیز کا فاصلہ بتاتا ہے۔ سونار کے ذریعے کشتی کے نیچے سمندر کی گہرائی ناپی جا سکتی ہے۔
موسیقی کی زبان کیا ہے؟
موسیقی کی زبان مختلف سروں کو لکھنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کی مدد سے گلوکار یا موسیقار ان سروں کو جانچنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
سونک یوم سے کیا مراد ہے؟
کچھ ہوائی جہاز آواز کی رفتار سے تیز سفر کر سکتے ہیں۔ ان کے انجنوں کی آواز ان کے گزرنے کے بعد آتی ہے۔ بعد میں سنائی دینے والی آواز کو سونک یوم کہتے ہیں۔
ہارکونکس کیا ہے؟
پیش تر آوازیں واحد فریکوئنسی اور طول موج کی حامل نہیں ہوتیں۔ آواز کے ساتھ دیگر فریکوئنسیز مل جاتی اور مخصوص لے پیدا کرتی ہیں۔ ان مختلف فریکوئنسیز کو ہارمونکس کہتے ہیں۔
آواز کی رفتار کیا ہے؟
تمام آوازیں گھر کے اندرونی درجہ حرارت میں 343 میل فی سیکنڈ کی رفتار پر سفر کرتی ہیں۔ آرکسٹرا میں مختلف آوازیں پیدا کرنے کے لیے متعدد ساز شامل ہوتے ہیں۔ عموماً آرکسٹرایا سازندں، وائلن، بربط، پیانو اور بانسری وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ 200 ڈیسی بل سے زیادہ فریکوئنسی والی آوازیں انسانی کانوں کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہیں۔ حتیٰ کہ ان کی وجہ سے انسان بہرہ بھی ہو جاتا ہے۔
الٹرا ساؤنڈ کیا ہے؟
20 ہزار ہرٹز سے زائد فریکوینسی والی آوازوں کو الٹرا ساؤنڈ کہا جاتا ہے۔ ایکسریز کی طرح الٹرا ساؤنڈ بھی ہمارے جسم کے اندرونی حالات جاننے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
کیا گلوکار واقعی شیشہ توڑ سکتا ہے؟
تقریباً تمام میٹریل ارتعاش میں آ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں مختلف فریکوئنسیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کسی چیز کی فطری فریکوینسی کی خالص سر میں گائے تو شیشہ شدید ارتعاش کے باعث ٹوٹ سکتا ہے۔
کونسی آوازیں جانوروں کو سنائی دیتی ہیں لیکن انسانوں کو نہیں؟
انسانوں میں 20 تا 20 ہزار ہرٹز کی فریکوئنسی والی آوازیں سننے کی صلاحیت ہے۔ کتے 50 ہزار ہرٹز تک کی آوازیں سن سکتے ہیں۔ جبکہ چمگادڑیں اڑنے کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار ہرٹز کی آوازیں بھی استعمال کرتی ہیں۔