بولیویا میں قدیم اورورو کارنیوال کا آغاز
بولیویا (نمائندہ خصوصی ) بولیویا کا قدیم اورورو کارنیوال شروع ہو گیا ۔ میلہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ہے ۔ موسیقی اور رقص ، رنگ برنگ اور عجیب کاسٹیوم کے ساتھ فنکاروں نے اورورو کارنیوال کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا ، افتتاحی تقریب کے موقع پر پریڈ بیس گھنٹے جاری رہی جس میں پچیس ہزار رقاص اور ایک سو سے زائد بینڈز نے حصہ لیا ۔ سطح سمندر سے تین ہزار سات سو میٹر کی بلندی پر واقع قصبے اورورو کی مناسبت سے میلے کا نام رکھا گیا ہے ۔ اورورو کارنیوال کا آغاز سترہویں صدی میں ایک مذہبی میلے کے طور پر ہوا تھا ۔ کارنیوال میں قصبے اور گرد و نواح میں بسنے والے ایک سو تیس قبائل کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور ہر ایک قبیلے کا رقص اور موسیقی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے ۔ تین روز جاری رہنے والے میلے کو اندرون اور بیرون ملک سے لاکھوں لوگ دیکھنے آتے ہیں ۔ –

