ناروے کے شہر بیروم میں مسجد پرحملہ کرنے والے مجرم کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس مجرم فلپ منشاؤس نے بہروم شہر میں عید الاضحی پر مسجد پردہشت گرد حملہ کیا تھا۔مسجد پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا مگر اس دوران فلپ کو ایک پاکستانی شہری نے پکڑ لیا تھا جسے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ناروے کی مقامی عدالت نے مجرم کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 21 سال کی قید کا حکم دیا۔ناروے کے قانون کے مطابق سب سے طویل قید کا دورانیہ 22 سال ہے۔
ضلع منڈی بہاؤ الدین تحصیل پھالیہ کے گاؤں رنسیکے کے رہائشی دو سگے بھائیوں کا قتل
تفصیلات رنسیکے تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین کے رہائشی دو سگے بھائی انصر وڑائچ اور غضنفر وڑائچ عرف صاحب اپنے ماموں کے ختم قل میں شرکت کے لیے گاؤں ڈومنیانوالی تھانہ کنجاہ تحصیل و ضلع گجرات گئے ہوئے تھے کہ وہاں لقمان نامی لڑکے نے انکو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا قتل سے پہلے مقتولین اور قاتل کے درمیان کوئی وقتی تلخ کلامی نہ ہوئی بلکہ جب مقتول غضنفر عرف صاحب اپنے بھائی انصر کے ہمراہ اپنی تین سالہ بیٹی کو لے کر قریبی دکان پر کھانے کی چیز دلوانے گیا تو قاتل لقمان جس نے قبل ازیں پلاننگ کی ہوئی تھی نے موقع پا کر مقتولین پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی فائرنگ اکیلے ملزم لقمان نے کی لیکن اسکے 5 ساتھی جو قتل کی منصوبہ بندی میں شامل تھے قاتل کو ساتھ لے کر تمام 6 افراد موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے وقوعہ آج مورخہ 11 جون 2020 دن تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا پولیس سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن حسب روایت پولیس تقریباً دو گھنٹے بعد پہنچی حالانکہ پولیس چوکی منگووال ، پولیس چوکی کنگ چنن دونوں جائے وقوعہ سے تقریباً 10 منٹ کے فاصلے پر اور تھانہ کنجاہ تقریبا 20 منٹ کی مسافت پر واقع ہے جتنی دیر میں پولیس پہنچی تب تک شاید قاتل ضلع سے بھی باہر پہنچ چکے ہوں.اب لاشیں میجر شبیر شریف شہید ہسپتال THQ کنجاہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی جا چکی ہیں اللہ کرے ڈاکٹر روایتی بے حسی کا مظاہرہ نہ کریں اور جلد پوسٹمارٹم مکمل کر کے لاشیں ورثاء کے حوالے کریں
مقتولین کا ذاتی تعارف
رنسیکے تحصیل پھالیہ کے رہائشی اور انتہائی شریف شہری تھے کسی قسم کے اخلاقی یا قانونی جرم میں ملوث نہ تھے مقتولین صرف دو بھائی تھے انکی پانچ بہنیں ہیں ایک بوڑھی والدہ ہے مقتول انصر کی چھ بیٹیاں ایک 18 سالہ بیٹا محمد شاویز اور ایک بیوہ ہےمقتول غضنفر عرف صاحب کی ایک بیوہ اور صرف تین بیٹیاں ہیں بیٹا نہ ہےدو بھائیوں کے ظالمانہ قتل کے نتیجے میں ایک ماں کے بڑھاپے کا سہارا دونوں بیٹے چھن گئے دو خواتین بیوہ ہوئیں 10 بچے یتیم ہوئے دونوں گھر کے کفیل تھے اور دونوں ایک ساتھ قتل کر دیے گئے
قتل کا پس منظر
مقتولین کی ایک بہن جو ڈومنیانوالی کی رہائشی تھی پانچ سال پہلے اسکے خاوند کی وفات ہوئی وفات کے بعد اسکے سسرالیوں نے اسکو دونوں بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا اور گھر اور جائیداد / زمین پر قبضہ کر لیا محکمہ مال کے ریکارڈ میں وہ زمین مقتولین کی بہن اور دونوں بھانجیوں کے نام پر وراثتی انتقال کے ذریعے ٹرانسفر ہو گئی لیکن ان دونوں یتیم بچیوں اور بیوہ عورت کی زمین پر انکے رشتہ داروں ( حالیہ قاتلوں ) نے ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا اور ان بچیوں اور انکی والدہ کو جائیداد نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں بھی دے چکے تھے مقتولین کی بیوہ بہن ایک بیٹی کے ہمراہ قاتلوں کے خوف سے رنسیکے گاؤں میں ہی رہائش پذیر تھی جبکہ دوسری بیٹی کی شادی ہو چکی ہےہمارے تمام ادارے اس بیوہ خاتون اور اسکی دو بچیوں کو انکی وراثتی زمین کا قبضہ دلوانے میں عرصہ پانچ سال سے ناکام تھےقاتلوں نے پہلا ظلم مقتولین کی بہن اور بھانجیوں کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کر کے کیا جسکے خلاف مقتولین نے کوئی مزاحمت نہ کی بلکہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کے لیے اپنی بہن اور بھانجیوں کو خاموشی سے اپنے گاؤں لے آئےدوسرا ظلم انہوں نے آج مقتولین کا قتل ناحق کر کے کیا ہےیہ تمام واقعہ جنوبی پنجاب ، بلوچستان یا تھر جیسے پسماندہ علاقوں کا نہیںبلکہ ملک کے ترقی یافتہ ضلع گجرات کا ہےیہ واقعہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی صاحب کے صوبہ اسمبلی کے حلقے پی پی 30 کا ہے جہاں سے منتخب ہو کر وہ اسمبلی پہنچے ہیں
یہ واقع چوہدری مونس الٰہی کے حلقے کا ہے جہاں سے وہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں
ایک بوڑھی والدہ اماں نذیراں بی بی کو اسکے بیک وقت قتل ہونے والے بیٹوں کا قصاص کون لے کر دے گا ؟
10 یتیم بچوں بچیوں کو انکے والد صاحبان کے قتل کا حساب کون لے کر دے گا ؟
دو بیوہ خواتین کو انکے شوہروں کے قتل کا قصاص کون لے کر دے گا ؟
یہ شریف لوگ تھے انکے مقدمہ کی پیروی کون کرے گا ؟
قاتلوں سے انکے بقیہ خاندان کی حفاظت کون کرے گا ؟
گھر کے دونوں کفیل بیک وقت قتل ہوگئے اب اس خاندان کی کفالت کون کرے گا ؟
کیا وہ ادارے جو پانچ سال سے ایک بیوہ خاتون اور اسکی یتیم بچیوں کو انکا وراثتی حق نہ دلوا سکے ؟
8؍ ہزار ارب سے زائد کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ کورونا معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، بیروزگاری اور غربت بڑھے گی، مالی سال 2020ء کیلئے زراعت میں 2.67، صنعت میں منفی 2.64 فیصد اور خدمات کے شعبے میں منفی 0.59 نمو کی بنیاد پر ملکی آمدن کی شرح نمو کا تخمینہ 0.38 فیصد ہے۔کورونا کی وباء سے مجموعی ملکی پیداوار کو 3 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، مشیر خزانہ نے بتایا کہ جاری خسارے میں کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، بیرونی سرمایہ کاری 137؍ فیصد بڑھی ہے، جبکہ مہنگائی 9.1؍ فیصد رہی، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔کورونا وائرس کے باعث 2 کروڑ 73 لاکھ افراد کا روزگار خطرے میں پڑگیا، جزوی لاک ڈاؤن پرزرعی اورغیر زرعی شعبےمیں ایک کروڑ 25لاکھ سے ایک کروڑ 55 لاکھ ، مکمل لاک ڈاؤن پر ایک کروڑ 87 لاکھا فراد سے ایک کروڑ 91لاکھ افراد کی بیروزگاری کا خدشہ ہے۔اسلام آباد میں اقتصادی مالی سروے 20-2019 پیش کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو بحران ورثے میں ملا، ہمارے اخراجات آمدن سے کافی زیادہ تھے۔ برآمدات کی شرح صفر رہی جبکہ گزشتہ حکومت کے آخری 2 سالوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16-17 سے گر کر 9 کے قریب پہنچ گئے تھے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر سستا رکھا گیا جس کے باعث درآمدات، برآمدات سے دگنی ہوگئیں اور ان تمام چیزوں کا اثر یہ ہوا کہ ہمارے پاس ڈالر ختم ہو گئے کہ ہم اپنی معیشت کو چھے انداز میں چلا سکتے اور اس وقت میں ہمارے قرضے بڑھ کر 25ہزار ارب روپے ہو چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر قرض اور واجبات کو بھی ملایا جائے تو ہمارے قرضے تقریباً 30 کھرب روپے بن چکے تھے۔ یہ ایک ایسی صورتحال تھی جس میں ہم بیرونی اکاؤنٹ میں ڈیفالٹ کی جانب دیکھ رہے تھے، ہمارے اخراجات آمدن سے کافی زیادہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم اپنی حکومت میں جو شرح نمو حاصل کررہے تھے وہ باہر سے قرض لے کر ملک کے اندر خرچ کررہے تھے تو ایسی صورتحال میں سب سے پہلی چیز یہ تھی کہ ہم مزید وسائل یعنی ڈالرز کو متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے کافی کوشش کی اور کچھ ممالک سے قرض اور موخر شدہ ادائیگیوں پر تیل حاصل کیا اور اس کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 6 ارب ڈالر کا پروگرام طے کیا۔حکومت نے ٹیکسز کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا اور سب سے بڑھ کر اپنے ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنے کاروباروں کو مراعات دینے کے لیے کاروباری شعبے کے لیے گیس، بجلی، قرضے یہ تمام چیزیں حکومت نے اپنی جیب سے پیسے دے کر سستے کیے۔انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر ہم نے اپنے بیرونی طور پر معیشت کو درپیش خطرات سے نمٹا اور ورثے میں ملنے والے 20 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرکے ہم 3 ارب ڈالر تک لے آئے۔ یہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے کہ پہلے سال اور خصوصی طور پر اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73فیصد کمی کی گئی۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دوسری اہم چیز ہے کہ رواں سال اور پچھلے سال مجموعی طور پر کہ 5 ہزار ارب روپے قرضوں کی مد میں واپس کیے گئے۔ یہ ایک بہت اہم چیز ہے کہ ایک ملک ماضی میں لیے گئے قرضے چاہے وہ کتنے ہی بڑی تعداد میں کیوں نا ہوں، وہ واپس کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت نے ماضی کے قرضوں کے بوجھ کوواپس کرنے کے لیے قرضے لیے اور ماضی کے قرضوں کی مد میں 5 ہزار ارب روپے واپس کیے۔ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ تیسری بہت اہم چیز جو اس سال ہوئی ہے وہ یہ کہ ہم نے اس سال بہت سخت انداز میں حکومت کو اخراجات کو کنٹرول کیا اور یہ شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں ہوا ہو کہ ہم نے اس انداز میں کنٹرول کیا کہ پرائمری بیلنس قائم ہوگیا ہے یعنی ہمارے اخراجات، آمدن سے کم ہوگئے جس سے پرائمری بیلنس سرپلس ہوگیا یہ شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کبھی ہوا ہو۔مشیر خزانہ نے کہا کہ میں اس کے لیے فنانس سیکریٹری اور وزارت خزانہ کی پوری یم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور سب سےبڑ ھ کر یہ کہ وزیر اعظم نے اس شعبے میں قیادت دکھائی اور جنرل باجوہ کا بھی شکر گزار ہوں کہ ہم نےفوج کے بجٹ کو منجمد کیا۔
مشہور ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس میاں مراد ویٹر کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار طارق ملک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔طارق ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا ایک ہفتہ قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، طارق ملک اسپتال میں زیر علاج تھے اور جمعرات کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے طارق ملک ٹیلی ویژن، ریڈیو اور اسٹیج میں کام کرتے رہے اور انہوں نے 1991 میں گیسٹ ہاؤس کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔انہوں نے پی ٹی وی کے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اردو، پنجابی اور پوٹھوہاری زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔
منڈی بہاوالدین کے تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے ڈی پی او ناصرسیال کے احکامات پر ناجائزاسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاہے۔ایس ایچ او انسپکٹر ممتاز گل کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے سوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پل نہر تخت محل سے ملزم ثاقب رفیق ولد رفیق احمد سکنہ تخت محل سے پسٹل 30بور اور 5گولیاں اور ملزم نعیم اسلم ولد محمد اسلم سکنہ تخت محل سے آٹومیٹک بندوق 12بور اور 3کارتوس برآمد کرلیں۔اسی طرح پل نہر نواں لوک چھموں سے ملزم اویس احمدولد غلام مرتضیٰ سکنہ 12چک کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بندوق 7ایم ایم اور 3روند برآمد کیے۔نہر پل چک نمبر 14سے ملزم زین علی ولد امجد گوندل کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے کلاشنکوف اور 5روند برآمد اور عامر۔شہزاد ولد ریاض گوندل سکنہ چک نمبر12کے قبضہ سے رائفل 12بوراور 5روند برآمد کیے۔ایس ایچ او انسپکٹر ممتاز گل نے میڈیاکو بتایاکہ علاقہ کو ناجائز اسلحہ سے پاک کیاجائے گا۔کسی کو اسلحہ لیکر چلنے یاپبلک مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گرفتار ملزمان سوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش کررہے تھے اس لیے انکو فوری کارروائی کرکے گرفتارکیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مجرموں کو زمین کی تہہ سے نکال کر حوالات میں بند کریں گے۔عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے
اسلام آباد ( آن لائن ) ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران ایجنڈا آئٹم نمٹانے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے خود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ ملک میں پٹرول کا بحران کس نے پیدا کیا‘ ایشیا میں سب سے سستا پٹرول ہم نے کیا‘ پھر غائب کس نے کرایا ؟ اور یہ بحران کیونکر پیدا ہوا ؟۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران پرعمران خان سمیت متعدد وزراء نے وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کو آڑے ہاتھوں لیا تو عمر ایوب کابینہ اراکین کے جوابات دیتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور کہاکہ جتنا کام اپنی وزارت میں میں نے کیا ہے اتنا کسی نے نہیں کیا اس کے باوجود ہر بار بعض وزراء مجھ پر چڑھائی کردیتے ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔میں کل پارلیمنٹ میں تمام سوالوں کے جواب دے چکا ہوں اس پر بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بیان دیا اس میں ایکشن مسنگ تھا ۔کابینہ اراکین نے اس موقع پر چیئرمین اوگرا کو اجلاس میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین اوگرا اجلاس میں پہنچ گئے ۔انہیں مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر پٹرول بحران کے ذمہ دار آپ ہوئے تو یاد رکھیئے گا کوئی رعایت نہیں ملے گی ‘شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، بابر اعوان نے بھی ندیم بابر اور عمر ایوب سے سخت سوالات کئے اور کہا کہ بتایا جائے کہ آخر یہ قلت کیوں پیدا ہوئی ؟اتنے دن ہوگئے وزارت نے کیا ایکشن لیا ؟ اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگایا جائے.ندیم بابر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اوگرا کا فارمولا تبدیل کیا جائے ۔
بھارت میں تین افراد کو ہڑپ کر جانے والے ایک آدم خور شیر کو ʼعمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔یہ شیر مسلسل انسانوں پر حملے کر رہا تھا جس کے بعد حکام نے اسے تادم مرگ پنجرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے خطرناک جانور کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا لہذا اب اسے ساری زندگی ʼقید میں گزارنا ہو گی۔
بھارت میں 24 سالہ رکشا ڈرائیور نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اور ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کیلئے خودکشی کی ویڈیو بھی بنائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں 24 سالہ نوجوان دھنن جایا نے خود کشی کا فیصلہ کیااور دکان سے کیڑے مار دوا لی جس کے بعدٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے دوا پی لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ میں موت کو محسوس کرنا چاہتا ہوں،اس لیے یہ ویڈیو بھی بنا رہا ہوں جس کے بعد اس نے زہریلی دوا پی لی ،علاقہ مکینوں نے نوجوان کو اسپتال پہنچایا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔
بخدمت جناب آئی جی پنجاب ۔ ڈی آئی جی پنجاب۔ وزیرِاعظم جناب عمران خان صاحب۔ وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار۔ چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ صاحب۔ آر پی او ساہیوال ۔ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر صاحب۔ جناب عالی گزارش ہے کہ میں مسماة نوشین رانا شعبہ صحافت سے وابستہ ہوں ۔ 5/6/2020رات تقریبا7/15پہ اپنے آفس سے گھر کے لیئے نکلی ملزمان راستے میں تاک لگائے بیٹھے تھے جیسے ہی اپنے گاوُں 33/sp کے قریب پہنچی تو ملزمان نے میری بائیک کو روکا اور ملزمان اسلحہ سے لیس تھے ملزمان نے دست درازی شروع کر دی اسی دوران میرا ہینڈ بیگ زمین پہ گر گیا ملزمان نے میرے بیگ سے 20000روپے جو کہ اک اشتہار کی رقم تھی میرا اے ٹی ایم اور ضروی کاغذات ویڈیو کیمرا بھی لے گئے میرے کپڑے بھی پھاڑ دیئے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹاگیا اورٹریفک کی لائٹ دیکھ کر فرار ہوگئے جبکہ موقع کے چشم دید گواہ بھی موجود ہیں ایس ایچ او تھانہ کلیانہ ملزمان کی پشت پناہی کر رہا ہے اور میرے پہ ہونے والے حملہ کو جھوٹا اور بیبنیاد قرار دے رہا ہے ایس ایچ او کا موُقف ہے کہ وقوعہ ہوا ہی نہیں ملزم پاکپتن میں موجود ہی نہیں ملزم گوجرانوالہ میں تھا جب کہ اطلاع دینے جانے والے بندے کی وائس ریکارڈنگ موجود ہے جو ملزم کے ہمسائیوں اور اہلِ علاقہ نے بتایا ملزم غلام مرتضی ادھر ہی ہے کل سے اب کہیں نکلا ہے یہ6/6/2020کی شام کی رپورٹ 6 تاریخ کو دن میں ملزم کورٹ میں پیش ہوا فاخر آفتاب کی کورٹ میں میرے پہ اس ملزم نے پہلے بھی حملہ کیا تھا جس میں یہ 3سال سزا ہوا ہےاور 50000دمن ہے ابھی یہ عارضی بیل پہ ہے فاخر آفتاب کی کورٹ میں کیمرے کی آنکھ نے کیچ۔تو ضرور کیا ہوگا اس دن کی فوٹیج سے ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے یہ ملزم ریکارڈ یافتہ سزا یافتہ ہے12سال کی بچی کے ریب میں 10سال سزا رہا ہے اور چوری کی واردات میں بھی ملوث ہے جسکے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں ایس ایچ او کا ملزمان کی پشت پناہی میرے لیئے نقصان دہ ہے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ایس ایچ او تھانہ کلیانہ سے مجھے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے ایس ایچ او کے سامنے میری دیڈ باڈی ہوتی یا سر پٹھا ہوا ہوتا تو وقوعہ سچ ہونا تھا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ فراھم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف جلد سے جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔ نوشین رانا صدر پبلک ویلفیئر سوسائٹی حقوقِ نسواں پاکپتن۔ ڈویزنل ساہیوال بیورو چیف روزنامہ جہاں تاب۔لائٹ نیوز ۔ لیڈی ونگ ڈپٹی بیورو چیف الخدمت نیوز پاکپتن ۔ صدر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ پاکپتن۔ بیورو چیف عوام کی آواز نیوز پاکپتن شریف۔
پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، 9جواریے رنگے ہاتھوںگرفتارکرلئے،جواءپر لگی رقم 25200 روپےوتاش پتےبرآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیسکاتھانہ صدرجلالپورجٹاں کے علاقہ محلہ کشمیر کالونی جلالپورجٹاں میںجواءکھیلنےوالےجواریوں کے خلاف بڑا آپریشن،ڈی ایس پی صدر سرکل سعیداحمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہصدرجلالپور جٹاںSIالطاف گوہراورSI شہباز بھلی وپولیس ٹیم نے محلہ کشمیر کالونیمیں جواء کھیلتے ہوئے جواریوں کےخلاف کارروائی کرکے9جواریےرنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔
ملزمان1۔منیراحمد2۔محمدنعیم3۔محمد ندیم4۔غلام مصطفی5۔محمدارشد6۔ایوب حسین7۔محمدانصر8۔محمدفیاض اقوام راجپوت جرال سکنہ کشمیر کالونی جبکہجواد شفیع شامل ہیں کو قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جواء پر لگیرقم25200 معہ تاش پتےودیگر سامان بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔