بھارت میں آدم خور شیر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
بھارت میں تین افراد کو ہڑپ کر جانے والے ایک آدم خور شیر کو ʼعمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔یہ شیر مسلسل انسانوں پر حملے کر رہا تھا جس کے بعد حکام نے اسے تادم مرگ پنجرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے خطرناک جانور کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا لہذا اب اسے ساری زندگی ʼقید میں گزارنا ہو گی۔

