پاکپتن:شعبہ صحافت سے وابستہ محترمہ نوشین راناپر ہونے والے قاتلانہ حملے کہ واقعے پر پولیس ملزمان کی پشت پناہ بن گئی
بخدمت جناب آئی جی پنجاب ۔
ڈی آئی جی پنجاب۔
وزیرِاعظم جناب عمران خان صاحب۔
وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار۔
چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ صاحب۔
آر پی او ساہیوال ۔
ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر صاحب۔
جناب عالی
گزارش ہے کہ میں مسماة نوشین رانا شعبہ صحافت سے وابستہ ہوں ۔
5/6/2020رات تقریبا7/15پہ اپنے آفس سے گھر کے لیئے نکلی ملزمان راستے میں تاک لگائے بیٹھے تھے جیسے ہی اپنے گاوُں 33/sp کے قریب پہنچی تو ملزمان نے میری بائیک کو روکا اور ملزمان اسلحہ سے لیس تھے ملزمان نے دست درازی شروع کر دی اسی دوران میرا ہینڈ بیگ زمین پہ گر گیا ملزمان نے میرے بیگ سے 20000روپے جو کہ اک اشتہار کی رقم تھی میرا اے ٹی ایم اور ضروی کاغذات ویڈیو کیمرا بھی لے گئے میرے کپڑے بھی پھاڑ دیئے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹاگیا اورٹریفک کی لائٹ دیکھ کر فرار ہوگئے جبکہ موقع کے چشم دید گواہ بھی موجود ہیں ایس ایچ او تھانہ کلیانہ ملزمان کی پشت پناہی کر رہا ہے اور میرے پہ ہونے والے حملہ کو جھوٹا اور بیبنیاد قرار دے رہا ہے ایس ایچ او کا موُقف ہے کہ وقوعہ ہوا ہی نہیں ملزم پاکپتن میں موجود ہی نہیں ملزم گوجرانوالہ میں تھا جب کہ اطلاع دینے جانے والے بندے کی وائس ریکارڈنگ موجود ہے جو ملزم کے ہمسائیوں اور اہلِ علاقہ نے بتایا ملزم غلام مرتضی ادھر ہی ہے کل سے اب کہیں نکلا ہے یہ6/6/2020کی شام کی رپورٹ 6 تاریخ کو دن میں ملزم کورٹ میں پیش ہوا فاخر آفتاب کی کورٹ میں میرے پہ اس ملزم نے پہلے بھی حملہ کیا تھا جس میں یہ 3سال سزا ہوا ہےاور 50000دمن ہے ابھی یہ عارضی بیل پہ ہے فاخر آفتاب کی کورٹ میں کیمرے کی آنکھ نے کیچ۔تو ضرور کیا ہوگا اس دن کی فوٹیج سے ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے یہ ملزم ریکارڈ یافتہ سزا یافتہ ہے12سال کی بچی کے ریب میں 10سال سزا رہا ہے اور چوری کی واردات میں بھی ملوث ہے جسکے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں ایس ایچ او کا ملزمان کی پشت پناہی میرے لیئے نقصان دہ ہے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ایس ایچ او تھانہ کلیانہ سے مجھے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے ایس ایچ او کے سامنے میری دیڈ باڈی ہوتی یا سر پٹھا ہوا ہوتا تو وقوعہ سچ ہونا تھا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ فراھم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف جلد سے جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔
نوشین رانا
صدر پبلک ویلفیئر سوسائٹی حقوقِ نسواں پاکپتن۔
ڈویزنل ساہیوال بیورو چیف روزنامہ جہاں تاب۔لائٹ نیوز ۔
لیڈی ونگ ڈپٹی بیورو چیف الخدمت نیوز پاکپتن ۔
صدر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ پاکپتن۔
بیورو چیف عوام کی آواز نیوز پاکپتن شریف۔

