Deputy Commissioner Jhelum and DPO Jhelum had a joint press conference and informed friends of both print and electronic media that District Administration and District Police Jhelum have made foolproof arrangements for the peaceful conduct of Majalis and Processions in the month of Muharram.They informed media friends that Religious Leaders of all Sects are unison in resolve that all events of Muharram ul Harram will end peacefully and they will support each other to maintain peace and harmony in the District. Both officers appreciated positive role of the media.
لاکھوں کروڑوں دِلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے۔لیڈی ڈیانا پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں۔29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی، ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے 16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی، ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔
ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔ڈیانا نے برطانوی نشریاتی ادارےکو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی کا اعتراف بھی کیا،انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی ناچاکیوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کر لیا اور کبھی بارودی سرنگوں کا معاملہ اٹھایا تو کبھی ایڈز کے خاتمے پر لب کشائی کی۔شہزادی ڈیانا اٹھارہ سال قبل 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں تاہم ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد ر کھی جائیں گی۔
پریوں کی شہزادی کی یہ داستان اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گئی جن کے جواب کا آج بھی ان کے چاہنے والوں کوشدید انتظار ہے۔
بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں برقعہ پہن کر وارداتیں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حذیفہ کا تعلق لودھراں سے ہے، ملزم بہاول وکٹوریہ اسپتال میں برقعہ پہن کروارداتیں کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم اسپتال میں خاتون کاموبائل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے تھانہ کینٹ منتقل کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا ہے ۔فواد چوہدری نے پاکستان کانسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نےکہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے ۔پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا ۔
راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم تحسین پولیس کی وردی میں اسپتال میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت لارسب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ لارسب کلرسیداں سے علاج کرانے آیا تھا جبکہ نوید اس کا تیماردار تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق لارسب نے ملزم کے والد کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔فائرنگ اور قتل کے واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
کراچی میں پورٹ قاسم میں واقع نجی پاور پلانٹ میں کام کے دوران عمارت سے گرنے سے چینی انجینئر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سکھن تھانے کی حدود پورٹ قاسم میں قائم نجی پاور پلانٹ میں کام کے دوران ایک شخص عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت چینی انجینئر ینگ آئی گو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور واقعہ کے وقت موجود افراد کا بیان قلمبند کیا۔
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی سفارتی کامیابی، امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی راہ ہموار ہوگئی۔امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی، جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر جلد سماعت کرے گی، جس میں مسئلہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پرتوجہ مرکوز ہوگی۔مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ تبدیل کرنے کے لیےبھارت کی انسانیت سوزپالیسی خود مودی سرکار ہی کے گلے پڑگئی ہے۔ امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر اب جلدبات کی جائے گی۔ایوان نمائندگان کی ایشیاذیلی کمیٹی کے ڈیموکریٹ چیئرمین بریڈ شرمین نے کمیٹی کا خود اجلاس بلایا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر بات ہوسکے۔مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر کمیٹی میں سماعت کےبارے میں ڈیموکریٹ کانگریس مین کا کہنا ہے کہ بھارت نے کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور حد یہ کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون تک بند کرکے روزمرہ زندگی کو جام کردیا ہے۔ڈیموکریٹ کانگریس مین کے مطابق 5 اگست سے جاری کرفیو کے سبب لوگوں کو غذا اور دوائیں تک میسر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمیٹی کےچیئرمین نے انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال کا جائزہ لینےکی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔بریڈشرمین نے ساتھی رکن کانگریس آندرے کارسن کے ساتھ مل کر وادی سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے ملاقات کی تھی۔ جس میں کشمیریوں نے انہیں مقبوضہ وادی میں اپنے عزیزوں کے حوالے سے درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔بریڈشرمین نے سماعت کےحوالے سےکہا کہ وہ اس بارے میں مزید جاننے کے منتظر ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے بارے میں 16اگست کو میٹنگ کرچکی ہے۔ میٹنگ اس بات کے مترادف تھی کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح کی حیثیت رکھتا ہے۔تمام کوششوں کے باوجود بھارت وہ اجلاس رکوانے میں بھی ناکام رہا تھا اور اب کانگریس کی امورخارجہ سے متعلق میٹنگ بھی بھارت کی سفارتی شکست کا اظہار بنے گی۔اب یہ معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دوبارہ عالمی سطح پر اٹھایا جارہا ہے، یعنی مسئلہ کشمیر پر بھارت کے لیے اگست کے بعد ستمبر بھی سفارتی طور پر ستمگر بننے جارہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت اپنی ہی پولیس کے کشمیری اہلکاروں سے بھی خوفزدہ ہو گیا، کشمیری پولیس اہلکاروں سے اسلحہ لے کر انہیں سائیڈ لائن کر دیا گیا۔بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات کشمیری پولیس اہلکاروں سے ان کے ہتھیار لے کر انہیں غیر مسلح کر دیا اور انہیں صرف لاٹھیاں رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے نام نہ بتانے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کشمیری پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے ان سے سرکاری اسلحہ واپس لے لیا گیا تھا۔بھارت کو خوف تھا کہ پولیس میں موجود کشمیری اہلکاروں کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف بغاوت سامنے آسکتی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کے پولیس کو سائیڈ لائن کرنے کے فیصلے کے بعد کشمیری پولیس اہل کار بد دل ہونے لگے ہیں اور ان میں غیر یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔کشمیری پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ نہ کشمیری ان پر بھروسہ کرتے ہیں، نہ نئی دہلی میں بیٹھے حکام کو ان پر اعتبار ہے۔کشمیری پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی حیثیت صرف بھارتی فوجیوں کے مددگار کی سی رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ 5 اگست کے بعد سے وادی میں پولیس اور بھارتی فوجوں کے درمیان جھڑپوں کے 3 واقعات ہو چکے ہیں جن میں دونوں طرف کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی رکن کانگریس ٹیڈلیو نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وادی میں جو ہو رہا ہے اسے چھپایا نہیں جانا چاہیے۔کانگریس مین ٹیڈلیو کے اعزاز میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود نے لاس اینجلیس میں اپنی رہائش گاہ پرعشائیہ دیا۔امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ لیو کاکہناہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کےحلقہ انتخاب میں مقیم کشمیریوں کامقبوضہ وادی میں اپنے عزیزوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔رکن کانگریس ڈان بائیر کا یہ بھی کہناہے کہ ان کے حلقہ انتخاب میں مقیم کشمیری بھی انتہائی فکر مند ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ان کےعزیزوں پر کیابیت رہی ہے۔مقبوضہ وادی میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ پرانہوں نے انتہائی تشویش کااظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر کے عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک گھروں سے نکلیں گے، ٹریفک اور ٹرینوں کو روک دیا جائے گا ، عمران خان وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے ۔ملک بھر میں آج جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے ، ٹھیک دوپہر 12 بجے سائرن بجائے جائیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا اور اس کے بعد کشمیر کا ترانہ پڑھا جائے گا۔سگنل آدھے گھنٹے تک ریڈ اور ٹریفک رکی رہے گی، قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائے گا، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، وفاقی وزراء، پی ٹی آئی اور سرکاری ملازمین ڈی چوک میں جمع ہوں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان شاہراہ دستور پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے آدھے گھنٹے کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم باہر نکل کر پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے، تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آج 12 بجے سے لے کر 12:30 تک باہر نکلیں اور اہلِ کشمیر کیساتھ اظہار یکجہتی کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی نوجوانوں بالخصوص طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ غیر متزلزل حمایت کے اظہار کیلئے ان پروگراموں میں شرکت یقینی بنائیں۔نماز جمعہ کے بعد کشمیری عوام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، تحریک انصاف ڈی چوک میں کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں سےآدھے گھنٹے کیلئے باہرنکلنے کی اپیل کرتےہوئے کہاہے کہ آج باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت، 24 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو، بچوں، خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد، ان کے قتل ، مودی سرکار کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔