امریکی رکن کانگریس کا مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ
امریکی رکن کانگریس ٹیڈلیو نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وادی میں جو ہو رہا ہے اسے چھپایا نہیں جانا چاہیے۔کانگریس مین ٹیڈلیو کے اعزاز میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود نے لاس اینجلیس میں اپنی رہائش گاہ پرعشائیہ دیا۔امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ لیو کاکہناہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کےحلقہ انتخاب میں مقیم کشمیریوں کامقبوضہ وادی میں اپنے عزیزوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔رکن کانگریس ڈان بائیر کا یہ بھی کہناہے کہ ان کے حلقہ انتخاب میں مقیم کشمیری بھی انتہائی فکر مند ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ان کےعزیزوں پر کیابیت رہی ہے۔مقبوضہ وادی میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ پرانہوں نے انتہائی تشویش کااظہار کیا۔

