تارکین وطن
Overseas Pakistanis News by The Pk Media
چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش نے چوہدری ساجد مہدی آف ویرووال کی صاحبزادی کنزہ کی سالگرہ پر شاندار پارٹی کا اہتمام کیا
پیرس (میاں عرفان صدیق) چوہدری ساجد مہدی آف ویرووال لالہ موسٰی کی بیٹی کنزہ کی سالگرہ کے موقع پر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش نے پیرس کے نواحی علاقہ سینٹ گراسیاں کے ایک پاکستانی ریسٹورنٹ چائے خانہ میں ایک شاندار سالگرہ پارٹی کا اہتمام کیا۔ جبکہ چوہدری محمد رزاق کے بیٹے چوہدری رضی الحسن نے شاندار چار منزلہ کیک پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔پارٹی میں چوہدری یاسر مہدی ویرووال اور چوہدری محمد عباس گاکھڑی کے ساتھ ساتھ پیرس بھر سے کاروباری شخصیات نے فیملی سمیت بھرپور شرکت کی۔پارٹی کے آخر پر چوہدری ساجد ویرووال نے پارٹی کے حوالےسے چوہدری محمد رزاق ڈھل کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس شاندار پارٹی کا اہتمام کیا۔
یونان سے ترکی ملک بدر ہونے والوں میں پاکستانی سرفہرست
فلوریڈا کے ہوائی اڈے پر فائرنگ میں پانچ ہلاک،متعددزخمی
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی ٹیلی وژن پر چلنے والی خبروں کے مطابق نو افراد کو گولیاں لگی ہیں اور مشتبہ مسلح شخص حراست میں لے لیا گیا ہے۔شیرف سکاٹ اسرائیل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور انھیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےاطلاع ملی کہ ٹرمینل پر گولیاں چل رہی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکریٹری ایری فلیچر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’’میں فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر موجود ہوں، یہاں فائرنگ ہوئی ہے، ہر کوئی بھاگ رہا ہے‘‘۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل 2 پر سامان کے لیے مخصوص علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔میامی کے ایک ٹی وی سٹیشن میں ایک فوٹیج بھی چلائی گئی ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے بیگج ٹرمینل سے بھیجی گئی ہے۔اس ویڈیو میں کئی لوگوں کو فرش پر گرے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہاں موجود دوسرے لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔سینکڑوں افراد باہر سڑک پر کھڑے ہیں جبکہ درجنوں پولیس کی گاڑیاں اور ایمولینسیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔فلوریڈا کے گورنر ائیرپورٹ پہنچ رہے ہیں تاکہ انھیں تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے۔
حلقہ ارباب ذوق ناروے (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام فیوروست فورم
اوسلو،(نمائندہ خصوصی)اروے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود صاحبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا پہلا حصہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئےمیاں محمد آصف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ر) کا نیا شائع ہونے والا سفرنامہ ”دید امید کا موسم” کی رونمائی جب کہ دوسرا حصہ مشاعرہ پر مشتمل تھا۔ نثار بھگت نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کہ بعد آفتاب وڑائچ جو کہ حلقہ ارباب ذوق ناروے کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کو تقریب کی میزبانی کے لئے اسٹیج پر مدعو کیا۔ ارشد بٹ نے حلقہ ارباب ذوق ناروے کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئےبتایا کہ حلقہ ارباب ذوق ناروے گزشتہ کئی سالوں سے ناروے میں ادب کی ترقی اور ترویج کے لئے کوشاں ہے اور اسی سلسلہ میں حلقہ کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی نشست کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ سفرنامہ ”دید امید کا موسم” پر آفتاب وڑائچ ، معروف اداکارہ، گلوکارہ اور شاعرہ ارم حسن ، صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر جمشید مسرور اور ہر دل عزیزسفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مصنف میاں محمد آصف نے اپنے سفرنامہ سے چند اقتباسات پیش کرتے ہوئے ایک سماں باندھ دیا اور حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔ مشاعرے کی صدارت میاں محمد آصف نے کی جبکہ نظامت کے فرائض آفتاب وڑائچ نے سر انجام دیئے اور اپنا کلام پیش کرتے ہوئے مشاعرے کا آغاز کیا۔ شبانہ اقبال، اسلم میر، اندرجیت پال، ڈاکٹر سیف الرحمن، علی اصغر شاہد، مینا اختر، ادریس لاہوری، ارم حسن، سکھ دیو سنگھ سدھو، سلیم زیدی، سید حیدر حسین، برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے مبشرتشنہ، خالد تھتھال، جرمنی سے تشریف لائے ہوئے خواجہ حنیف تمنا اور جمشید مسرور نے اپنا خوبصورت کلام سنا کر خوب داد وصول کی۔ مہمانوں کو پھول پیش کیے گئے اور حلقہ ارباب ذوق ناروے کی جانب سے سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود صاحبہ نے میاں محمد آصف کو توصیفی سند پیش کی۔ تقریب میں ناروے کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں حاضرین کی تواضع کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
یونان سے ترکی ملک بدر ہونے والوں میں پاکستانی سرفہرست
یونان(نمائندہ خصوصی)یورپی یونین اور ترکی کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان پہنچنے والے تارکین وطن کو واپس ترکی بھیجنے کا عمل پھر سے شروع کر دیا گیا ہے، ملک بدر ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ترکی اوریورپی یونین کے مہاجرین سے متعلق طے شدہ اس معاہدے پر عمل درآمد گزشتہ برس اپریل کے مہینے سے شروع کر دیا گیا تھا۔ تاہم یونانی پولیس کے مطابق اس معاہدے کے تحت مہاجرین اور تارکین وطن کی ترکی واپسی کا عمل سست روی کا شکار رہا۔ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کے نگران ادارے ’فرنٹیکس‘ کے مطابق یونین اور ترکی کے مابین طے شدہ اس معاہدے کے تحت گزشتہ برس اپریل سے لے کر اب تک صرف تیرہ سو مہاجرین اور تارکین وطن کو یونان سے ملک بدر کر کے واپس ترکی بھیجا گیا ہے یونانی پولیس بھی تارکین وطن کی یونان سے ترکی ملک بدری کے عمل میں سست رفتاری کا اعتراف کرتی ہے۔ تاہم یونانی پولیس کے مطابق یہ سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے ہی یونانی جزیرے لیسبوس سے پندرہ غیر قانونی تارکین وطن کو بحری جہاز میں سوار کر کے ترکی کے ساحی شہر ڈیکیلی میں قائم پناہ گزینوں کے مرکز بھیجا گیا ہے۔ یونان کے مطابق واپس ترکی بھیجے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن اور مہاجرین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی شہریوں کی ہے۔ پاکستانی تارکین وطن کے بعد افریقہ سے تعلق رکھنے والے پناہ کے متلاشی افراد کو ملک بدر کر کے ترکی بھیجا گیا ہے۔ ایتھنز حکام کے مطابق ملک بدریوں کے اس عمل میں سست روی کی ایک بڑی وجہ یونان میں پناہ کی درخواستیں نمٹانے کا پیچیدہ نظام ہے۔ پناہ کی درخواستوں کا جائزہ لینے میں کئی مہینے لگ جاتے ہیں۔ اس وقت متعدد یونانی جزیروں پر پندرہ ہزار سے زائد تارکین وطن موجود ہیں، جن کی پناہ کی درخواستوں کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی ترکی ملک بدری کے بارے میں فیصلہ کیا جانا ہے۔ یونانی حکام اور پولیس کے مطابق ترکی ملک بدری کے علاوہ سینکڑوں تارکین وطن رضاکارانہ طور پر اپنے اپنے وطنوں کی جانب بھی لوٹ رہے ہیں۔ رضاکارانہ وطن واپسی کا پروگرام بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے اور اس برس ساڑھے چودہ سو سے زائد تارکین وطن یونان سے رضاکارانہ طور پر واپس اپنے اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔
ہم نے من حیث القوم کیا تاریخ سے سبق سیکھا؟
علاقے کی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت جناب حاجی محمد مجید کے چھوٹے بیٹے اورحافظ مفید احمد ڈائریکٹر ایسوسی ایشن پاکستان کمیونٹی پراتو اونلس کے چھوٹے بھائی محمد نوید کی شادی خانہ آبادی ان کے آبائی گاؤں بھولا میں انجام پائی،
کویت میں ماں نے پانچ سالہ بیٹی کو مار مقر کر قتل کر دیا۔وجہ ایسی کہ یقین نا آۓ
کویت پولیس نے ایک عورت اور اسکے بوائے فرینڈ کو اپنی پانچ سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔دونوں پولیس کی حراست میں ہیں اور کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کویتی میڈیا کے مطابق ملک کے اندورنی معاملات کی وزارت کے آپریشن روم میں ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں ایک بچی کے چھت سے گر کر جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی ۔
پولیس فورا موقعہ واردات پر پہنچی اور حادثے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ بچی کی لاش اٹھاتے وقت پولیس نے دیکھا کہ بچی کے جسم پر جگہ جگہ چوٹوں کے نشانات ہیں جس پر پولیس نے لاش کو فرانسک لیب بیج دیا ۔ فرانسک رپورٹ پر پولیس کو پتہ چلا کہ بچی کی موت اسے جگہ جگہ مارنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پولیس نے تحقیقا ت کیں اور بچی کی ماں اور اسکے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا۔ ماں نے اعتراف جرم کر لیا کہ اسنے اور سکے بوائے فرینڈ نے بچی کے انھیں مسلسل تنگ کرنے وجہ سے اسے مارا تھا جس پر اسکی موت ہو گئی۔
برطانوی معاشرہ میں انضمام کے لیے مساجد اور اسلامک سنٹرز کا کردار نہایت اہم ہے۔ ڈاکٹر جوادالاسلام
سینٹ آنز (نوید چوہان) سینٹ آنز مسلم سوسائٹی بلیک پول کے نواح میں مقیم مسلم کمیونٹی کی خدمت گزشتہ کئی برسوں سے کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی سینٹ آنز سوسائٹی کی سالانہ عید مِلن پارٹی تھی جس میں مقامی مئیر مسٹر سنگل ٹن اور ممبر پارلیمنٹ مارک میننز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر جواد، ڈاکٹر عالیہ، شیخ جمیل و دیگر کا مقصد سینٹ آنز میں مسجد اور اسلامک سنٹر کا قیام ہے جس کی کمیونٹی کو اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جواد کا کہنا تھا کہ برطانوی معاشرے میں انضمام کے لیے مساجد اور اسلامک سنٹرز کا کردار نہایت اہم ہے۔ دیگر کمیونیٹز بھی اسلام سے متعلق اپنے تحفظات کی دوری کے لیے ان سنٹرز سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔ شیخ جمیل کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد لیتھم سینٹ آنز میں اسلامک سنٹر کا قیام ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اسلام پر عمل پیرا ہو سکیں ہمیں نماز اور دیگر تقریبات کے لیے شدید مشکلات ہیں جن کا حل ہمارا اپنا کمیونٹی سنٹر ہے۔ ممبر پارلیمنٹ مارک مینزز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں وہ کمیونٹی کے مابین تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اوران ان کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ میئر فلائیڈ مسٹر سنگلٹن کا کہنا تھا کہ مسلمان کمیونٹی کی ہمارے معاشرے میں بہت خدمات ہیں جن کو بھلایا نہیں جا سکتا ایسے واقعات وقتی طور پر اختلافات تو پیدا کرتے ہیں لیکن کمیونٹی کے ملاپ کی ایسی تقاریب ان اختلافات کو دور کرنے کا سبب بھی بنتی ہیں۔ اس موقعہ پر دیگر شرکاء نے بھی لندن اور مانچسٹر سانحہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ بچوں نے عید مِلن کی اس منفرد تقریب کو بے حد پسند کیا۔ بچوں خواتین اور مرد حضرات نے روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اس موقعہ پر مہندی لگانے کا بھی خصوصی انتظام تھا۔
مرزا جاوید و اہلیان انوفیتا کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا
ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں) پاکستان کیمونٹی یونان کے سماجی کارکن وفوٹوگرافر مرزا جاوید اقبال واہلیان انوفیتا کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر مہمان خصوصی تھے جبکہ صدر پاکستان کمیونیٹی گریس چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی شرکت کی انوفیتا پہنچنے پر سفیر پاکستان اور صدر کمیونیٹی کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گی عید ملن پارٹی میں اہلیان انوفیتا کے علاوہ دیگر نواحی علاقوں دیلس تیھوا سیما تاری اولوناخلقیدہ سے پاکستانی برادری نے شرکت کی کمپئرنگ کے فرائض چوہدری مدثر خادم سوہل نے ادا کیے استقبالیہ عبدالحمید اولونا ملک عثمان صدر زیلی کمیٹی تھیوا چوہدری شاہد آف نور جمال محمد عدیل لودھی صدر زیلی کمیٹی انوفیتا چوہدری عطاءاللہ جنڈ شریف مرزا جاوید اقبال نے پیش کرتے ہوئے سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر اور صدر کیمونٹی چوہدری شاہد نواز وڑائچ کا عید ملن پارٹی میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا صدر پاک ہیلنک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی سید محمد جمیل نے قانون کے متعلق آگاہی دی مقامی فنکاروں باقر چغتائی راجہ زبیر جرال نے نغمے پیش کیے جس پر منچلوں نے بھنگڑے ڈالے ساہیں معشوق علی نے کلام سیف الملوک سنایا فنکاروں کو خوب داد دی گی صدر کمیونیٹی چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے اہلیان انوفیتا کو عید ملن پارٹی کے اہتمام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی محبت وتعاون پر شکریہ ادا کرتے کہا جب سے آپ بھائیوں نے مجھے اپنا نمایندہ متنخب کیا ہے پاکستانی برادری کی فلاح کے لئے دن رات ایک کیے ہوے ہیں آپ لوگ غمی خوشی کی گھڑی میں میں اپنے ساتھ پاہیں گےسفیر پاکستان نے سفارت خانہ پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوے کہا سفارت خانہ پاکستان برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ے میں آپ لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہوں جنہیں حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ے اس موقعہ لوگوں نے اپنے مسائل بھی پیش کیے جنہیں سفیر پاکستان نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی عید ملن پارٹی میں فنکاروں کے علاوہ صحافی برادری سوشل ورکرز سید محمد جمیل صحافی میاں وقار احمد لادیاں ناصر جسوکی گلوکار باقر چغتائی راجہ زبیر ساہیں معشوق علی ملک عثمان خالد مغل کو سفیر پاکستان نے ان کو خصوصی اعزازت دیے جبکہ سید محمد جمیل کو شیلڈ دی گی اہلیان انوفیتا کی طرف سے سفیر پاکستان کوبھی اعزازی شیلڈ پیش کی گی۔ کوئیز پروگرام کے تحت سوالات کے جوابات دینے پر انعامات دیے گے اور پروگرام میں بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے مہمانوں کی گئی اور سفیر پاکستان و صدر کمیونیٹی و دیگر معززین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔