سمندری پانی پینے کے قابل کیو ں نہیں ہوتا۔ اگر انسان پی لے تو کیا ہو گا ؟

س زمین پر موجود پانی کا 97.3 فیصد سمندری پانی اور صرف 2.7 فیصد تازہ  صاف پانی پر مشتمل ہے۔ انسان سمندر کے پانی کو نہیں پی سکتے۔ انسانوں کی زندگی کا دارومدار فی الحال اسی 2.7 فیصد  زمینی پانی پر ہے۔سمندری پانی کو نہ پی سکنے کی سب سے بڑی وجہ پانی میں شامل نمک ہے۔

انسانی گردہ  2 فیصد سے زیادہ نمک والے پانی سے پیشاب نہیں بنا سکتا جبکہ سمندری پانی میں  تقریباً 3.5 فیصد نمک ہوتا ہے۔

اگر ہم سمندر کا پانی پیئں گے تو ہمارا گردہ اس  پانی میں سے نمک کو الگ کرنے کے لیے ہمارے ہی جسم میں محفوظ  پانی کو سمندری پانی میں ملا کر نمک الگ کرنے کی کوشش کرے گا۔اس کوشش میں چونکہ ہمارے جسم میں پہلے سے موجود پانی استعمال ہوگا۔ اس لیے ہماری پیاس اور زیادہ بڑھ جائے گی اور ہمارا جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجائے گا۔ جس سے بتدریج انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔