پہلے للکاررہے تھے کہ کہاں ہے مرحب،جب وہ میدان میں آیاتوبرامان گئ:عبد شیر علی

مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنماء عابدشیرعلی نے کہاہے کہ پہلے للکاررہے تھے کہ کہاں ہے مرحب،جب وہ میدان میں آیاتوبرامان گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی لاہوربراستہ جی ٹی روڈروانگی پراپنے ٹویٹ میں مخالفین پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پہلے للکاررہے تھے کہ کہاں ہے مرحب،جب وہ میدان میں آیاتوبرامان گئے۔

واضح رہے ااج مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اسلام آبادسے براستہ جی ٹی روڈقافلے کی شکل میں لاہورکیلئے رواں دواں ہے۔نوازشریف کاقافلہ پنجاب ہاؤس سے فیض آبادپہنچ گیاہے ۔ن لیگی قائد کاقافلہ 2کلومیٹرفی گھنٹہ ے حساب سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔نوازشریف پرلیگی کارکنان نے جگہ جگہ استقبال کرتے ہوئے اپنے قائد پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔