نوازشریف کےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

تحریک انصاف نے نواز شریف کی سیاسی اورحکومتی سرگرمیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

درخواست این اے 120 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج الیکشن کمیشن میں دائر کی، درخواست پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے سیکشن 5 کی تحت دائر کی گئی ہے، جسے خصوصی ہدایت پرڈاکٹر بابر اعوان نے تیار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ن لیگ نااہل شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، بابراعوان

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعد نواز شریف کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکتے لہٰذا نواز شریف کو سیاسی جماعت میں کسی بھی عہدے کیلئے نااہل اوران کے نام پر موجود جماعت کالعدم قرار دی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے نام کے استعمال کو آئین و قانون سے متصادم قراردیا جائے جب کہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ اور وفاقی کابینہ کے لیے نامزدگیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔