ن لیگ نااہل شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، بابراعوان
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف نااہل ہونےکےباوجود پارلیمانی پارٹی کی صدارت کررہے ہیں، آج ایک نااہل وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی نااہل شخص اپنے نام پر پارٹی امور چلا سکتا ہے، مسلم لیگ ن ایک نااہل شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اس کےنام پر کوئی جماعت رجسٹرڈ نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کا لنڈا بازار لگا دیا گیا ہے، نااہل شخص کا بنایا ہوا وزیراعظم نااہلی کی زد میں نہیں آئے گا؟ الیکشن کمیشن کو ریفری کے طور پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔