سر درد کی وجوہات اور بغیر گولی اس کا علاج
آج کل کے دور میں ہر دوسرے شخص کو سردرد کا مسئلہ لاحق رہتا ہے جس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔سب سے عام وجہ گرمی کی شدت اور اسکرین (ٹی وی، موبائل اور کمپیوٹر) کا استعمال ہے جس کے باعث سردرد آج کل ہر عمر کے انسان میں عام ہے۔
دفتر میں دیر تک کمپیوٹر اسکرین پر کام کرنا دماغ اور آنکھوں کو تھکا دیتا ہے جو کہ سردرد کا باعث بنتا ہے جبکہ آج کل بچے موبائل اور ٹیب پر زیادہ وقت گزارتے ہیں جو ان کے لئے سردرد کا باعث بنتا ہے۔اس سردرد سے نجات کے لئے ڈاکٹر مہنگی دوائیاں دیتے ہیں جو کافی نقصان دے ہوسکتی ہیں، اس لئے ہم آپ کو نہایت آسان اور آزمودہ ٹوٹکا بتائیں گے جو سردرد سے نجات میں مدد فراہم کریگا۔
بغیر گولی سر درد کا علاج
برف کی ڈلیاں پانی میں ڈال دیں اور جب پانی برف کی ڈلیوں کی مدد سے ٹھنڈا ہوجائے تو اپنے دونوں ہاتھ جتنی دیر تک رکھ سکتے ہیں اندر رکھیں۔اس دوران اپنے ہاتھوں کی مُٹھی بنالیں اور انہیں متواتر کھولنے اور بند کرنے کا عمل کریں اور ایسا کرنے سے پانچ منٹ کے اندرآپ سر درد سے نجات پالیں گے۔