شوبز انڈسٹری کے وہ 6 ستارے جنکی زندگی بڑے حادثے کے بعد بچی
زندگی میں کب کیا ہو جائے، انسان کو تو اگلے پل کا بھی پتہ نہیں ہوتا، کسے معلوم ہوتا ہے کیا ہونے والا ہے اچھا یا برا۔ آج ہم اپنی اس اسٹوری میں اسی موضوع پر بات کریں گے۔شوبز انڈسٹری کے وہ 6 ستارے جنہیں زندگی میں بڑے حادثے کا سامنا کر نا پڑا اور ان کی زندگی بال بال بچی۔مشہور پاکستانی ڈرامہ بلبلے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائشہ عمر 2015 میں خطرناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی۔
اس وقت ان کے ساتھ ساتھی اداکار اظفر رحمان بھی موجود تھے، دونوں ہی کافی زخمی ہوئے۔عائشہ عمر کی گلے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، ایک ہاتھ بھی بری طرح متاثر ہوا، وقت کے ساتھ ساتھ گلے کی ہڈی اور انکا زخمی ہاتھ ٹھیک تو ہو گیا مگر دونوں ہاتھوں کی لمبائی میں کافی فرق آ گیا اور یہ فرق ابھی بھی پایا جاتا ہے۔تاہم اب وہ اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہیں۔
دوسری طرف اظفر رحمان کو سر پر اور جسم پر کئی ایک چوٹیں آئیں مگر وہ جلد صحتیاب ہو گئے۔ماڈل و اداکارہ حریم فاروق اپنے کئی ایک انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکی ہیں کہ ان کا ایک ایکسیڈینٹ ہوا تھا جس میں وہ کافی زخمی بھی ہو گئیں تھیں۔اداکارہ کا اس حادثے کے بارے میں یہ بھی کہنا ہےکہ اگر حادثے نے مجھے زخم دیے تو یہ میرے لیے فائدہ مند بھی رہا۔اداکارہ کبریٰ خان کے نام سے آج کون واقف نہیں،ہر دوسرا پاکستانی ان کی اداکاری کو پسند کرتا ہے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کے چہرے کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں ۔ کیونکہ 18 سال کی عمر میں یہ ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئی تھی۔حادثے کی وجہ سے ناک کی ہڈی، آنکھ کے اوپر کی ہڈی اور گال کی ہڈی متاثر ہوئی۔اسی واقعہ پر بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پریشان رہتی ہوں کہ اب کہیں کچھ اور نہ ہو جائے۔مومل خالد کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا تب ملا جب وہ اپنے منگیتر کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں اور ان کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔اس حادثے میں مومل خالد کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا، کئی چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں مگر ان کے منگیتر شاہ زیب مگسی زندگی کی یہ جنگ ہار گئے۔
جویریہ عباسی 2000 میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں کافی چوٹیں آئیں، جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
اس واقعے کے بعد انہیں دوبارہ سے صحت یاب کرنے کیلئے ان کی کئی سرجریاں بھی کی گئیں۔ پھر اللہ پاک کا کرم ہوا تو یہ کچھ وقت کے بعد صحت یاب ہو گئیں۔مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ان کے جسم پر اب بھی زخموں کے نشانات ہیں۔مشہور بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا بھی کار حادثے میں کافی زخمی ہوئیں تو انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا مکمل علاج کیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں ماتھے پر چوٹیں آئیں تاہم اب وہ ٹھیک ہیں۔ یہ حادثہ ان کے ساتھ ممبئی، پونے ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں ان کی کار دیگر 3 کاروں سے ٹکرا گئی تھی۔