اداکارہ صبا قمر کو سالگرہ پر کونسا تحفہ مل گیا؟
پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کو سالگرہ پر خوبصورت تحفہ مل گیا۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم پر بنائی گئی میوزک ویڈیو آج لگیا اے پتا کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کچھ ایسے لمحات ہوتے ہیں جب حقیقت آپ کو متاثر کرتی ہے اور اس احساس کو الفاظ میں ڈھالنے کا اس گانے سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں ہوسکتا۔
صبا قمر نے لکھا کہ اس گانے میں ان کے کردار کے حقیقی جذبات کو بیان کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس گانے کو ریلیز کرنے پر بھارتی اسٹریمنگ سروس زی فائیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی سالگرہ پر اُنہیں ملنے والا ایک خوبصورت تحفہ ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمراور اداکار نعمان اعجاز کی ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی 5 پر گزشتہ ماہ ریلیز کی گئی ہے۔