پاکستان مسلم لیگ ن السعودی عرب نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا
الریاض( زاہد شریف)
پاکستان مسلم لیگ ن السعودی عرب نے صدر انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار، جنرل سیکریٹری محترم چودھری نورالحسن اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی ہدایات پر 23 مارچ کو یوم_پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت سئنیر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمودالحق ڈوگر نے کی، اور.میزبانی کے فرائض چوہدری طارق بریار نے انجام دیے،دیگر مہمان گرامی میں چوہدری عبدالمجید گجر فونڈر ممبر مسلم لیگ ن السعودیہ، ڈاکٹر محمود احمد باجوہ صاحب فونڈر ممبر، مخدوم آمین تاجر صاحب فونڈر ممبر،چوہدری سجاد علی، عدنان اقبال بٹ،ضرار خان لاشاری،چوہدری اسلم عاشق، انجینئر ظہیر مغل،چوہدری طارق بریار، سردار محمد نواز،حاجی سجاد حسین،فیصل واہلہ،چوہدری نواز،چوہدری سہیل، ڈاکٹر طارق عزیز سمیت کثیر تعداد میں لیگی کارکنوں نے شرکت کی،