ایک اور بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی کو ہلاک کردیا
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس اہلکار نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔میڈیا نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دونوں اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امرتسر میں بھی بی ایس ایف اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا اور خودکشی کرلی تھی۔