مارنوس لابوشین کو پنڈی اسٹیڈیم میں اپنے پوسٹرز پسند آگئے
پنڈی اسٹیڈیم میں جاری پہلے تاریخی ٹیست میچ میں پاکستانی کرکٹ شائقین آسٹریلوی بیٹر مارنوس لابوشین کے پوسٹرز لے کر پہنچے ہوئے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی طرف سے مارنوس لابوشین کو سب سے زیادہ پیار اور احترام ملا۔مارنوس لابوشین سے منسلک پوسٹرز پر ان کے مشکل نام یاد کرنے کے حوالے سے لکھا گیا تھا تو کسی پر نام کا تلفظ لکھا گیا تھا۔پنڈی اسٹیڈیم میں ہر جانب اپنے پوسٹرز دیکھ کر مارنوس بھی ردعمل دینے سے خود کو روک نہ سکے۔پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کے آغاز سے قبل مارنوس لابوشین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے راولپنڈی میں شائقین کیے تمام تر پوسٹرز بہت پسند آئے ہیں، پاکستان میں خوش آمدید کہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔