کباڑی سے خریدی گئی پینٹنگ نے پرانی اشیا جمع کرنے کے شوقین شخص کی زندگی اجیرن کردی
عجیب و غریب اور پرانی چیزیں جمع کرنے کا شوق رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس نے ایک پرانی اشیا کی مارکیٹ (کباڑی مارکیٹ) سے 50 ڈالر کی ایک پینٹنگ خریدی تھی، اسے اس کے خریدنے سے قبل واضح طور پر منع کیا گیا کہ یہ اسے سوائے پریشانی کے کوئی فائدہ نہ دے گی۔لیکن پرانی اشیا جمع کرنے کے شوقین شخص نے اس کے باوجود اسے خرید لیا اور اب اس کا کہنا ہے کہ بھوت پریت والے اس آرٹ ورک نے اس کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ڈین اسمتھ کے فرضی نام شناخت والے اس شخص نے دو گڑیوں کی تصاویر پر مبنی اس پینٹنگ کو کباڑی مارکیٹ سے خریدا تھا۔اسے خریدتے وقت منع کیا گیا کہ یہ نہ خریدے لیکن اس نے یہ سوچ کر اسے لے لیا کہ خود دیکھیں کہ ہوتا کیا ہے۔لیکن اب اس تجسس اور ایڈونچر کی انھیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انکا کہنا ہے جب سے یہ پینٹنگ خریدی ہے، ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں، جبکہ ان کے گھر سے اسے بڑے پیمانے پر حشرات ملنے لگے ہیں اور گھر کا پالتو ہیمسٹر (چوہے جیسی شباہت رکھنے والے جانور) بھی مر گیا۔مسٹر ڈین اسمتھ جو کہ اس سے قبل ایک خوش باش زندگی گزار رہے تھے، اب بیماری، تنہائی، بے خوابی اور بے چینی میں مبتلا رہنے لگے ہیں، اب انھیں پتہ چلا کہ یہ سب کچھ اس پیٹنگ کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے بعد اب وہ کوشاں ہیں کہ اسے نیلام کرکے اپنی پرانی اطمینان بخش زندگی کو واپس لاسکیں۔