امریکی ریاست ٹیکساس میں خلائی راکٹ گر کر تباہ
امریکی ریاست ٹیکساس میں اسپیس ایکس کمپنی کا راکٹ تجرباتی پرواز کے بعد واپسی پر گر کر تباہ ہو گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق لینڈنگ سے پہلے راکٹ میں آگ لگ گئی اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ راکٹ پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ درکار تمام ڈیٹا حا صل کر لیا گیا تھا جو کہ بڑی کامیابی ہے۔ اسٹار شپ راکٹ کے ذریعے مستقبل میں چاند اور مریخ پر انسانوں کو بھیجا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق اسٹارشپ ٹیسٹ ایسا ٹیسٹ تھا جس کے بعد انسانوں کو چاند اور مریخ تک لے جانے کا منصوبہ تھا، راکٹ تقریباً 16 منزلہ عمارت کے برابر تھا۔