امریکی صدرتنخواہ کاکیا کریں گے؟حیرت انگیزاعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ تنخواہ خیراتی ادارے کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شین سپائسر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ سال کے آخر پر اپنی سالانہ تنخواہ جو 4 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے ، ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کریں گے واضح رہے کہ قبل ازیں دو امریکی صدور ہربرٹ ہوور اور جان ایف کینیڈی بھی اپنی تنخواہ خیراتی اداروں کو دیتے چلے آرہے ہیں۔

