چین کا مسلح افواج کو مزید جدید تر بنانے کا اعلان
خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے اپنی مسلح افواج کو جدید تر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کا مسلح افواج کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا مجموعی طور پر مسلح افواج کو سائنسی اور تکنیکی اعتبار سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے سب سے زیادہ توجہ تکنیکی جدت پر دی جائے گی۔ ان میں نئے جیٹ طیارے، نئی آبدوزیں اور مصنوعی سیاروں کا خلاء میں بھیجنا شامل ہے۔


