فرانس، سوشل میڈیا پر حملے کی ویڈیو ڈالنے پر پاکستانی امام مسجد کو ڈیڑھ سال قید
فرانس میں مسجد کے پاکستانی امام کو 18ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی گئی۔
حافظ لقمان پر الزام تھا کہ گزشتہ ماہ چارلی ایبڈو کے پرانے دفتر میں چھریوں سے حملہ کرکے چارافراد کو شدید زخمی کر دیا تھا اور حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے نواحی علاقے پنتواز کے ٹربیونل نے ویلر لا بیل کی پاکستانی جامعہ مسجد قبا کے امام لقمان کو 18 مہینے قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فرانس میں ان کے داخلے پر تا حیات پاپندی بھی عائد کی گئی ہے۔پنتواس کی عدالت نے ڈیڑھ سال قید اور فرانسیسی علاقوں میں داخلے پر قطعی پابندی کی سزا سنائی۔بتایا گیا ہے کہ لقمان کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر بھی کر دیا جائے گا اور اس کے بعد وہ کھبی فرانس کی سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکیں گے۔