ایران صحیح وقت پر محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لے گا: حسن روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران صحیح وقت پر محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لے گا۔حسن روحانی نے ایک بیان کے ذریعے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل پر امریکی ’زرخرید‘ کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔حسن روحانی نے جوہری سائنسدان کے قتل کے تناظر میں کہا ہے کہ ’ایک مرتبہ پھر عالمی مغرور کے فاسق ہاتھ غاصب صہیونی حکومت کی بطور زرخرید مدد سے قوم کے بیٹے کے خون سے رنگے ہیں۔واضح رہے کہ ایران ’عالمی مغرور‘ کے الفاظ عام طور پر امریکا کے لیے استعمال کرتا ہے۔خیال رہے کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران کے قریب میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔حملے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔