ترک صدرنےہالینڈکوبوسینیائی مسلمانوں کےقتل کاذمہ دارٹھہرادیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا ترکی نے ہالینڈ کو سربرینٹسا میں ہی پہچان لیا تھا، صدر اردوگان نے کہا کہ ہالینڈ کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والے ممالک کے وقار پر کاری ضرب لگی ہے۔جرمن چانسلر مرکل نے ہالینڈ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، اردوگان نے کہا کہ جرمنی اور ہالینڈ میں کوئی فرق نہیں، ہم ان سے اسی طرح کے متعصبانہ اور نسل پرستانہ رویے کی ہی توقع رکھتے ہیں۔

