اب کوئی بھی قیدی براہِ راست مجھے فون کر سکے گا: فیاض چوہان
پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی قیدی براہِ راست مجھے فون کر سکےگا۔پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے جیل کے معاملات بہتر کرنے کے لیے سرپرائز دورے کیئے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ جیل خانہ پنجاب جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیل میں اسیروں کو فون پر 5 نمبرز سے بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ چھٹا نمبر میرا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ میرے نمبر پر جیل میں بند قیدی اپنی شکایات کر سکیں گے۔فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ ہم جیلوں میں قیدیوں کو اچھے معیار کا کھانا اور ناشتہ دینے کی پالیسی بھی لا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں جلسے کے دوران بیگم صفدر نے بہت بڑی سیاست کی، محترمہ بیگم صفدر کی فیملی سب سے ترقی یافتہ شہر لندن میں مقیم ہے۔پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا ہے کہ لندن سے روزانہ کی بنیاد پر شریف فیملی کا یہاں رابطہ ہوتا ہے اور اطلاع حکومت نے دینی ہے۔