آصف غفور کا مبارکباد دینے والوں کو منفرد جواب
سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھا ہوا تھا۔صارفین آصف غفور کی جانب سے جواب کے منتظر تھے، ایسے میں انہوں نے بھی کوئی ٹوئٹ تو نہیں کیا تاہم اپنا منفرد انداز اپناتے ہوئے صارفین کا شکریہ ادا کر ہی دیا۔آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر تبدیل کی جس پر ’تھینک یو‘ یعنی ’شکریہ‘ لکھا ہوا تھا۔سوشل میڈیا صارفین آصف غفور کی جانب سے ایسا خاموش پیغام پا کر خوش ہوگئے۔واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔آصف غفور نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے گریجویٹ کیا اور بعد ازاں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج بنڈونگ (انڈونیشیا) اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کیں۔ ایم اے کی ڈگری کا مضمونِ خاص اسٹریٹجک اسٹڈیز تھا۔وہ ستمبر 1988 کو پاک فوج میں شامل ہوئے تھے ۔انہیں ہلال امتیاز ملٹری کا ایوارڈ بھی مل چکاہے۔