امارات، غیر شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ رہنے، شراب پر پابندیوں میں نرمی
متحدہ عرب امارات نے ملک کے پرسنل لا (انفرادی معاملات سے متعلق قوانین) میں غیر معمولی ترامیم کردی جس کے بعد غیر شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت ہوگی اور شراب سے متعلق سختی میں نمایاں کمی ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قوانین کے بعد نام نہادغیرت کے نام پر قتل ایک قابل گرفت جرم ہوگا۔نئی تبدیلیوں کے تحت 21 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے شراب نوشی اور فروخت کی سزائیں ختم کردی گئیں ہیں۔پہلے شہریوں کو گھروں میں شراب خریدنے، نقل و حمل کرنے یا پینے کے لیے شراب کے لائسنس کی ضرورت ہوتی تھی۔