نیوزی لینڈ: ہم جنس پرست رکن نائب وزیرِ اعظم نامزد
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے متنوع کابینہ تشکیل دے دی جس میں ہم جنس پرست گرانٹ رابرٹسن کو نیوزی لینڈ کا نائب وزیرِ اعظم نامزد کر لیا گیا ہے۔گرانٹ رابرٹسن اس سے قبل نیوزی لینڈ کے وزیرِ خزانہ کے عہدے پر فائز بھی رہ چکے ہیں۔20 رکنی کابینہ میں خارجہ سمیت 8 وزارتیں خواتین کو مل گئی ہیں، جبکہ کابینہ میں ایک تہائی تعداد قدیم نسل کے ماوری افراد بھی شامل ہیں۔2 وزارتیں اپوزیشن کی گرین پارٹی کو بھی دے دی گئی ہیں۔وزیرِ اعظم نیوزی لینڈجیسنڈرا آرڈرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابینہ میرٹ اور صلاحیت اور تنوع کا مجموعہ ہے، کابینہ کے اراکین نیوزی لینڈ کی عکاسی کرتے ہیں جس نے انہیں منتخب کیا ہے۔

