گجرات پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 5رکنی بین الاضلاعی”عاطو”ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا
گجرات پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 5رکنی بین الاضلاعی”عاطو”ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،3 لاکھ روپے نقدی،3عد د موٹر سائیکل سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 5عدد پسٹل برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع بھر میں چوروں،ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔تھانہ صدر گجرات کے علاقہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے “عاطو “نامی ڈکیت گینگ متحرک تھا،جومختلف شاہراؤں پر راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے۔ یہ گینگ واردات کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہو جاتا تھا، جس کی گرفتار ی پولیس کے لئے چیلنج بن گئی۔ اس گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی پی اوگجرات نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ عظمت حیات کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات توقیر الحسن کوخصوصی ٹاسک دیااور انہیں ہدائیت دی اس خطرناک گینگ کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور لوٹا ہوا مال برآمد کرکے شہریوں کو واپس دلایا جائے۔جس پرایس ایچ او تھانہ صدر گجرات اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے انتہائی جانفشانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے اس بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔گینگ میں 1۔سرغنہ عاطف جاوید ولد غلام غوث سکنہ اوتم کھاریاں،2۔مشرف ولد غلام مرتضیٰ سکنہ ضلع گوجرانوالہ،3۔حسین خان ولد نور خان سکنہ ڈھلیان چوک ڈنگہ،4۔عامر حسین ولد محمد کارم سکنہ مدینہ کالونی ڈنگہ،5۔وجاہت حسین عرف کاکا محمدولد محدم نواز سکنہ سماں شامل ہیں۔ جنہیں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف علاقوں میں خصوصی آپریشن کرکے گرفتار کیا۔گینگ کے قبضے سے دوران تفتیش مال مسروقہ تین لاکھ روپے نقدی،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تین عدد موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ5عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس