اٹلی: بیرگامو میں پی ٹی آئی عوام دوست گروپ بیرگامو کے نائب صدر سید عدیل تصدق شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی عوام دوست گروپ بیرگامو کے عہدیداران اور کارکنان کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
اٹلی کے شہر بیر گامو میں پی ٹی آئی عوام دوست گروپ بیرگامو کے نائب صدر سید عدیل تصدق شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی عوام دوست گروپ بیرگامو کے عہدیداران اور کارکنان کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں پی ٹی آئی عوام دوست گروپ بیرگامو کے چیئرمین،اظہر علی ،صدر عمران بٹ اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سجاد گجر کے علاوہ دیگر قائدین اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔عشائیہ میں پارٹی کو مزید فعال کرنے اور موئثر انداز میں چلانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔عشائیہ کے میزبان نائب صدر پی ٹی آئی عوام دوست گروپ بیر گاموں اٹلی سید عدیل تصدق نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تشریف آوری کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔پی ٹی آئی عوام دوست گروپ کے قائدین نے عشائیہ کے لیے سید عدیل تصدق شاہ کا شکریہ ادا کیا ،اور پارٹی کے لیے انکی خدمات اور خلوص کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ عدیل شاہ جیسے دیانتدار اور مخلص کارکن پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں،عشائیہ میں مختلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔عشائیہ میں تمام شرکاء نے پارٹی کو مزید مظبوط کرنے کے لیے ملکر کام کر نے پر اتفاق کیا۔