ایم این اے سید فیض الحسن شاہ صاحب کے فنڈ سے 36 دیہاتوں کوجلد گیس مہیا کی جائے گی.ملک آصف
کوار ڈینٹر سوئی گیس و وپڈا ملک آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ.آج ایک خبر سروس روڈز کے حوالے سے گردش میں ہے چند دن پہلے ریلوے کے حوالے سے بھی ایک خبر تھی.گزارش صرف اتنی ہے جس نالے کا زکر محترم کائرہ نے کیا تھا اس کا کام اسی ہفتے ایم این اے اور ایم پی صاحب کے فنڈز کی وساطت شروع ہو گا,سروس روڈز کی مکمل پروپوزل پر 1ماہ قبل ایم این اے سید فیض الحسن شاہ صاحب کی ایم ڈی صاحب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں لالہ موسیٰ سروس روڈ اور اس کے نالوں کی مینٹنس کے حوالے سے بات چیت ہوئی.اس موقع ادارے نے کام مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی.کائرہ صاحب ہمارے شہر کا فخر ہیں لیکن زیرک لوگ اس چیز کو سمجھتے ہیں کہ کام حکومتی پارٹی کی کوشش سے ہی ہوتا ہے.میرا مقصد کسی کی دل عزاری نہیں پر حقائق کو جان کر نشر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔سید فیض الحسن شاہ صاحب کے فنڈز سے36 دیہاتوں کو جلد گیس مہیا کی جائے گی جس کے نقشوں پر کام مکمل ہو گیا ہے جلد جاب نمبرز لگ جائیں گے اس طرح کے کئی کام اور بھی ہیں،اسی طرح بجلی کے حوالے سے 45 دیہاتوں کی نئی آبادی کو بجلی فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔کل کوئی اور اس کا بھی کریڈٹ لینا چاہیے تو ضرور لے
ہم عوامی ایم این اے کی زیر نگرانی ہر مسئلہ کے حل کے لیے حاضر ہیں۔