گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے بارہ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی ریپ کرنے والا مرکزی ملزم سندھ سے گرفتارکرلیا گیا
گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے بارہ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی ریپ کرنے والا مرکزی ملزم سندھ سے گرفتارکرلیا گیا.“ملزم کتنا ہی چالا ک اور شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث وحشی ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔” ڈی پی او گجرات توصیف حیدر
تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ مالووال کے رہائشی نے پولیس کی اطلاع دی تھی کہ اس کی بارہ سالہ بچی کے ساتھ ملزم عامرافضل ساکن مل اور مہندی خاں ساکن مالووال نے مختلف اوقات میں زبردستی جنسی زیادتی کی ہے۔ جس سے بچی حاملہ ہوگئی۔اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ راجہ احسان نے نامزد ملرمان کے خلاف فوری زنا کا مقدمہ درج کرکے چوبیس گھنٹے کے اندر ایک ملزم مہندی خاں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ وقوعہ کا مرکزی ملزم عامر افضل جوکہ متاثرہ بچی کا بہنوئی ہے روپوش ہوگیا۔جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے سب انسپکٹر فرزانہ کوثر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم میں SIبلال نعیم،امان اللہ HC،تنویر حسین اور ناصر عباس شامل ہیں۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مرکزی ملزم عامر افضل کو ٹریس کرکے ضلع خیر پور،سندھ سے گرفتار کرلیا۔ جس کی انٹیروگیشن جاری ہے

