نشے کی لت ایک اور جان لے گئی، بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
نشے کی لت ایک اور جان لے گئی، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا.لاہور : نشے کی لت ایک اور جان لے گئی،چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا, پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردی.صوبائی دارالحکومت میں قتل و غارت جیسی لرزہ خیز وارداتوں کا آئے دن ہونا معمول بن چکا ہے ، ہرروز نیا طلوع ہونے والا سورج غروب ہوتے ہی اپنے ساتھ کئی جانوں کو لے جاتا ہے اور خوشیاں غموں میں بدل جاتی ہیں،آج چوہنگ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شیرشاہ کالونی میں واقع ہوسٹل میں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ رہتا تھا،دونوں بھائی نشے کے عادی تھے، مقتول حسن امجد پھولنگر کا رہائشی اور لاہور میں اے سی سی اے کا طالب علم تھا، جو کال سنٹر میں بھی ملازمت کر رہا تھا۔ایس ایچ او چوہنگ کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی حسان نے بڑے بھائی حسن امجد کو راڈ اور شیشے کے وار کر کے قتل کر دیا، حسان نے نشے کی حالت میں قتل کیا۔مقتول کے کزن نعمان کا کہنا ہے کہ انھیں شک ہے کہ مقتول کو اس کے بھائی نے دوستوں سمیت قتل کیا ہے۔

