لالہ موسی میں پانی ملے اور مضر صحت گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری
لالہ موسی (عرفان احمد صفی) پانی ملے اور مضر صحت گوشت کی فروخت جبکہ ناغہ کے ایام میں گوشت سے متعلقہ اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے، لالہ موسی میں قصابوں نے گھروں میں مزبحہ خانے کھول رکھے ہیں جہاں بیمار، لاغر اور مضر صحت گوشت زبحہ کر کے دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ گوشت میں پانی کی ملاوٹ معمول کی بات بن چکی ہے، لالہ موسی شہر کی نسبت مضافاتی علاقوں میں بہتر گوشت دستیاب ہے۔جبکہ سرکاری اداروں کی چشم پوشی کی وجہ سے سری پائے، کلیجی و گردے اور دیگر اشیا کی فروخت منگل، بدھ کے ناغہ والے دن بھی اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کی جا رہی ہیں جبکہ گلی محلوں میں ہونے والے سلاٹرنگ کی وجہ سے جانوروں کی الائشیں تعفن، اور سیوریج کی بندش کا سبب بن رہی ہیں.محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے گوشت کے معائنہ کا کوئ نظام کہیں نظر نہیں آتا اور نہ ہی عرصہ دراز سے کسی سرکاری ادارے یا افسر نے گوشت فروخت کرنے والی دکانوں اور زبح کرنے والے سنٹرز کا کبھی دورہ کیا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لالہ موسی میں سلاٹر ہاوس کی عدم دستیابی سے تمام مسائل پیدا ہو رہے ہیں گھر گھر جا کر گوشت کا معائنہ نہیں کیا جا سکتا، جب تک سلاٹر ہاوس موجود رہا وہاں باقائدہ ویٹرنری ڈاکٹر موجود اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فروخت کو یقینی بنایا جاتا رہا۔لالہ موسی میں معیاری اور صحتمند گوشت کی فراہمی کے لیے اداروں کی اپنے فرائض کی ادائیگی اور مزبحہ خانے کا قیام نہایت ضروری ہے.

