برطانیہ کی ریلوے ورکر خاتون جس پر غصے سے تھوکا گیا کورونا سے چل بسی
برطانیہ کی ریلوے ورکر خاتون جس پر غصے سے تھوکا گیا کورونا سے چل بسی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک ریلوے ملازم بھی کورونا وائرس سے دوران ڈیوٹی ہلاک ہوگئی،اس خاتون پر غصے سے تھوکا گیا تھا ،بعدازاں وہ کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی ۔لندن میں ٹکٹ افسر کے فرائض انجام دینے والی بیلے مجنگا کے خاندان نے غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔47 سالہ ملازمہ وکٹوریہ اسٹیشن پر پر کام کرتی تھیں،وہاں کام کرنے والی ایک ملازمہ کاکہنا تھا کہ ہماری زندگیاں خطرے میں ہیں۔ہمیں ماسک پہننے کی بھی اجازت نہیں تھی ،یہ غفلت کا نتیجہ ہے،ہم سے ایسا سلوک کیا جاتا رہا ہے جیسے کہ ہم کوئی روبوٹ ہوں۔

