گوگل نے بچوں کیلئے نئی ایپ متعارف کرادی
سرچ انجن گوگل نے بچوں کو مطالعے کی جانب راغب کرنے کے لیےایک نئی ایپ متعارف کرائی ہےگوگل نےموجودہ لاک ڈاؤن کوطلبا کے لیے مفید بنانے کےلیے ایک نئی ایپلی کیشن ’’ Read Along‘‘ متعارف کرادی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلبا گھر تک محدود ہوگئے ہیں ایسے میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے اس لیے گوگل نے بچوں کو مطالعے کی جانب راغب کرنے کے لیے یہ ایپ متعارف کرائی ہے۔اس ایپ کی خاص بات یہ ہےکہ دوسرےممالک کےبچوں کوانگریزی زبان سکھانےمیں بھی مدد دیتی ہے۔بھارت میں یہ ایپ ’بولو‘ کے نام سے متعارف کرائی گئی تھی تاہم ہندی اورانگریزی کے بعد اب یہ 9زبانوں میں دستیاب ہے جس میں اردو بھی شامل ہے۔ابتدائی طورپراس ایپ کو5 سال سے 12 سال کےبچوں کےلیےپیش کیاگیاہے۔

