پاکستان: 7497 کورونا مریض، 143 اموات
کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 7 ہزار 497 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 143 ہو گئی۔ملک میں 5 ہزار 533 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 821 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 391 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 37 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 ہزار 217 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 47 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 77 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 50 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 351 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 5 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 250 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 163 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص نے اس سے جان کی بازی ہاری ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 48 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں ہوئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 416 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔پاکستان میں مقامی طور پر کوروناکیسز کی منتقلی 62 فیصد ہے جبکہ بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں کے ذریعے کورونا کیسز کی منتقلی 38 فیصد ہے۔ملک بھر میں 540 قرنطینہ سینٹرز میں 19 ہزار 409 افراد رکھے گئے ہیں۔