عالمی ادارہ صحت کی کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے گائیڈ لائنز
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔جنازہ دیکھنے کے بعد بھی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔عالمی ادارہ صحت کی جاری کی گئی ہدایات کے مطابق اس بات کو یقینی بنائیں کہ خاندان کے افراد ہر ممکن حد تک میت سے دور رہیں، بچے، 60 سال کی عمر کے افراد کو تدیفین میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

