بلوچستان سے محبت کرنے والا طالب علم عابد عمر جنرل نالج بلوچستان۔رپورٹ ڈاکٹرعائشہ۔اسلام آباد
بلوچستان دنیا میں ایک ابھرتا ہوا نیا چہرہ ہے اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد میں سب اپنا اپنا فرض نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں مگر آج میں آپ کو ایک ایسی شخصیت کے بارے میں آگاہ کررہا ہوں وہ نہ تو کوئی وزیر ہیں اور نہ ہی کوئی مشیر نہ ہی چیئرمین بلکہ ان دنوں ان کے پاس کوئی بھی سرکاری عہدہ نہیں ہے اور یہ تمام عہدے نہ ہونے کے باوجود بھی انہوں نے بلوچستان کی طالب علموں کیلئے وہ کام کیئے ہیں جن کو رہتی دنیا یاد رکھا جائیگا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور یہ شخصیت ہیں عابد عمر جنرل نالج بلوچستان جو مسلسل بلوچستان کی طالب علموں کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں وہ ایک خوش مزاج انسان ہیں اور غریبوں کا ایک ہمدرد ساتھی ہیں انہوں نے مختصر عرصے میں سیاست کے میدان میں انہوں نے بلوچستان کی طالب علموں اورماسٹروں میں بڑی پزیرائی حاصل کی ہے اور ان کی انتھک کاوشوں و بھرپور کوششوں اور مسلسل 5 سالوں سے طالبعلموں کےلئے آواز بلند کر رہا ہے ہم عابد عمر صاحب کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلارنگ ونسل طالب علموں کی خدمت کی ہے واضح رہے کہ عابد عمر نے کہاں کے میں بلوچستان کی خدمات مرتے دم تک کرتے را ہونگا، طالب علموں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ عابد عمر ہمیشہ انشاءاللہ طالب علموں کی خدمات کرتے رہیں گے
✍ڈاکٹر عائشہ ۔ایم بی بی ایس۔اسلام آباد

