گھر میں سکول
والدین سے گذارش ہے کہ اپنے گھروں میں ایک کمرےکواسکول کا نام دے دیں.صبح حسب معمول بچوں کو ناشتہ کرا کر اسکول کی یونیفارم پہنا کر اسکول کمرے میں پڑھنے کے لیے بٹھا دیں.ہر مضمون کے لیے 30 منٹ دورانیہ کا پیریڈ رکھیں.تفریح یعنی بریک کا وقت بھی رکھیں.باقاعدہ چھٹی کا وقت مقرر کریں.کاپیاں چیک کریں.اپنے بچوں کے اساتذہ سے فون پر رابطہ رکھیں اور ان سے مشاورت کریں.جماعت نہم ودہم اور کالج ویونیورسٹی کے طلباء وطالبات واٹس اپ کے ذریعہ اساتذہ سے راہنمائی لیں.
بیماری اللہ کی طرف سے تقدیر اور آزمائش ہے اور علاج واحتیاط انسانی تدبیر ہے.تدبیر کنند تقدیر کنند کو پیش نظر رکھ کر اپنی زندگی کے معمولات کو ترتیب دیں.
✍تحریرنگار عابد عمر جنرل نالج بلوچستان