جہلم میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے.مریضوں کی تعداد تین ہوگئی
کورونا وائرس کا مزید ایک مریض سول ہسپتال جہلم منتقل نئے مریضوں کی تعداد تین ہوگئی .جبکہ 12 سے زائد افرا پہلے ہی قرنطینہ میں داخل ہیں.کنفرم مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے مزید افراد کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں جس سے تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ موجود ہے.صوبائی وزیر راشد خفیظ نے نئے آنے والے مریضوں کی تصدیق بھی کر دی ہے.آج تین خواتین سمیت بارہ سے زائد افراد کو دینہ سے قرنطینہ جہلم میں منتقل کیا گیا ہے انکے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیے گئے ہیں.جہلم میں کورونا کے تین میں سے دو مریضوں کو جہلم میں ہی رکھا گیا ہے جبکہ ایک مریض کو راوالپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے.صوبائی وزیر راشد خفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کیا .تمام مریضوں کا علاج جاری ہے.جہلم میں قائم قرنطینہ میں لگ بھگ پانچ سو افراد کو رکھنے کی جگہ موجود ہے.انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال کریں ہاتھوں پر گلوز کا استعمال کریں غیر ضروری گھروں سے باہر آنا جانا ترک کر دیں.عوام کا غیر سنجیدہ رویہ صورتحال کو بے قابو کر سکتا ہے جو سب کے لیے نقصان کا باعث ہے.