حکومت ِپاکستان کی جانب سے ملکی فضائی حدود 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا امکان ہے
حکومت ِپاکستان کی جانب سے ملکی فضائی حدود 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا امکان ہے، تاہم قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں فضائی آپریشن کی معطلی کا نوٹیفیکشن جاری کیے جانے کی توقع ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ واپسی کے لیے نکلے ہوئے پاکستانی مسافروں کے وطن پہنچنے تک فضائی حدود کھلی رکھی جائیں۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوا بازی غلام سرورخان کو ہدایت کی ہے کہ تمام ایئرلائنز پاکستان کے لیے مزید پروازیں روانہ نہ کریں۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ جو پروازیں مسافروں کو لے کرروانہ ہو چکی ہیں انہیں وطن پہنچنے دیا جائے گا۔دوسری جانب حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں، اس پابندی کا اطلاق آج شب 8 بجے سے 28 مارچ تک ہو گا۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کے لیے معذرت خواہ ہیں، مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافر حضرات مزید معلومات اور بکنگ کی تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔