مقبول بٹ شہید کاروان کے مطالبہ ۔۔۔۔ پارٹی برطانیہ
لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ مقبول بٹ شہید کاروان کی جانب سے مشیر حکومت کی برطرفی کے مطالبہ کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔شہید کشمیر کے لئے ناریبا الفاظ کسی بھی طور پر قبول نہیں ۔ کے بی خان عوامی کٹہرے میں معافی مانگیں اور آزاد حکومت کے بی خان کو فوری برطرف کرے۔مقبول بٹ شہید کاروان کے شرکاء پر امن اور اپنے قائد کی حرمت کے لئے رواں دواں ہیں ۔ شرکاء کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ مقبول بٹ شہید کسی ایک پارٹی کے لیڈر نہیں بلکہ ساری کشمیری قوم کے لیڈر ہیں مقبول بٹ شہید کاروان کے شرکاء کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ قومی شناخت کے محافظ ہیں۔تمام قوم پرست و آزادی پسند جماعتیں کاروان کا کوہالہ پہنچنے پر بھرپور استقبال کریں اور اپنے محبت قائد کی حرمت کے لئے کاروان میں شامل ہو کر شہید کشمیر سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اپنے محبوب قائد کی حرمت کی پر ایک آنچ نہیں آنے دیں گے شہید کشمیر کے راستہ پر چلتے ہوئے ریاست کی آزادی و خودمختاری، ریاستی وحدت کے لئے اور ریاست میں غیر طبقاتی سماج کے قیام تک جدوجہد کرتی رہے گی۔