آزادی مارچ کا پلان بی مولانا کی بدحواسی ظاہر کر رہا ہے.فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ کے حوالے سے پلان بی ان کی سیاسی بد حواسی کا عکاس ہے.مولانا کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اس آزادی مارچ کا کیا کریں.انہوں نے کہا کہ یہ آزادی مارچ ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنے کا پلان ہے. مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، پلان بی کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ قدم نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے