نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے متعلق ہماری تجاویز کابینہ کو بھیجی جائیں گی.فروغ نسیم
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس ختم ہونے کے بعد فروغ نسیم نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہم نےفیصلہ مخفوظ کر لیا ہے لیکن فیصلہ سنانے کے وقت کا تعین ابھی نہیں ہوا.فیصلہ میرٹ پر ہی ہوگا.ہم پیرٹ سے بلکل بھی نہیں ہٹیں گے.ہم نے کچھ تجاویز مرتب کی ہیں جو کابینہ کے پاس جائیں گی جس کے بعد ان پر غور کرتے ہوئے کابینہ ختمی فیصلہ کرے گی. کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رات ساڑھے 9 بجے کے بعد شروع ہوا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اور ن لیگ کی طرف سے عطاء تارڑ اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے.