سلمان خان نے اپنی فلم سے راحت فتح کو آؤٹ کردیا
بھارتی فلم اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’دبنگ 3‘ سے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا نکلوادیا۔پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی فلموں کے لئے بے شمار ہٹ گیت گائے ہیں اور اپنی گلوکاری سے دُنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی ہے، راحت فتح علی خان نے بھارتی چُل بُل پانڈے سلمان خان کی مشہور سیریز فلم ’دبنگ‘ کے لیے بھی سُپر ہٹ گیت گائے جس نے فلم کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ہر بار کی طرح اِس بار بھی راحت فتح علی خان نے سلمان خان کی سیریز فلم ’دبنگ 3‘ کے لیے ’نیناں لڑے‘ گانا گایا تھا۔اُنہوں نے اپنا یہ گانا میوزک ڈائیریکٹر ساجد واجد کے ساتھ ریکارڈ کروالیا تھا لیکن پاک بھارت کی حالیہ کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے اپنی فلم سے راحت فتح علی خان کا گانا ہٹوادیا اور اِس گانےکو دوبارہ بھارتی گلوکار جاوید علی کی آواز میں ریکارڈ کروا کے فلم میں شامل کیا ہے۔راحت فتح علی خان کا گانا ’دبنگ 3‘ سے نکالنے کا انکشاف سلمان خان کی انسٹاگرام پوسٹ سے ہوا، اُنہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’دبنگ 3‘ کے گانے’نیناں لڑے‘ کی جھلکیاں شیئر کیا جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ہے ہمارا نیا رومینٹک انداز، سُنیے اور مزے لیجیے نیناں لڑے کے ساتھ۔