کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔اس موقع پر کیمپ جیل کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیٹے سمیت پارٹی کارکن بھی موجود تھے، جو نعرے بازی کررہے تھے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

